اوتھل (این این آئی) مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک اور خونی حادثہ، کنڈ ملیر کے قریب مسافر کوچ اور گیس باؤزر میں تصادم 5 افراد زندہ جل گئے، دو شدید زخمی، باقی مسافروں نے مسافر کوچ سے کود کر جان بچائی، ریسکیو اور پولیس زرائع کے مطابق کنڈ ملیر کے قریب دلتوس چڑھائی کے مقام پر کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے LPG باؤزر میں تصادم کے نتیجے میں اور دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ باقی مسافروں نے کوچ کے شیشے توڑ کر اور کود کر اپنی جانیں بچائیں ورنہ جانی نقصان زیادہ ہونے کا اندیشہ تھا۔ SHO لیاری عبدالجلیل سومرو پولیس ٹیم کے ہمراہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا یہ حادثہ صبح پیش آیا لیکن شام تک آگے کے شعلے بھڑک رہے تھے جس سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ہر طرف چیخ وپکار کی آوازیں آرہی تھیں۔ریسکیو ٹیموں نے زندہ جل جانے اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

