بلوچستان میں اسمبلی کے اندروباہرمظلوم عوام کی تواناآوازآج بھی جماعت اسلامی ہے،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کامینارپاکستان لاہور میں 21،22،23نومبراجتماع عام تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہو گاجماعت اسلامی ہی ملک وملت کومسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے بلوچستان میں بھی اسمبلی کے اندروباہرمظلوم عوام کی تواناآوازآج بھی جماعت اسلامی ہے۔بدقسمتی سے اسمبلی میں اکثریت عوام کے ووٹ کے بجائے مسلط شدہ جعلی ممبران مسلط کیے گیے ہیں دیانتداری وایمانداری کافقدان ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وفودسے ملاقات اوراجتماع عام تیاریوں کے حوالے سے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھرمیں جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام 21تا23نومبرکی تیاریاں جاری ہیں امرائے اضلاع برادرتنظیمات کے ذمہ داران عام عوام ومخصوص افرادکودعوت دینے کیلئے پوری ٹیم کے ساتھ ملکرکام کریں اجتماع عام کاپیغام ہرگھرومحلے تک پہنچائے تشہیر کے کام پرتوجہ دیں سوشل میڈیا کوفعال کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کا اجتماع پْرامن، پْرشکوہ، مثالی نظم و ضبط کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے فرسودہ، ناکارہ اور عوام کی زندگیاں اجیرن کرنے والے استحصالی نظام کو بدلنے کیلئے ’بدل دو نظام‘ کے عنوان اور جماعت اسلامی کے منشور کے مطابق قومی وحدت و یکجہتی، عوام کے جان مال عزت کے تحفظ، خواتین اور نوجوانوں کو قومی ترقی میں مثبت اور متحرک کردار ادا کرنے کیلئے پْرعزم لائحہ عمل دے گا۔ ملک بھر میں ‘بنو قابل پروگرام’ نے نوجوانوں میں اْمید، عزمِ نو اور باوقار مستقبل بنانے کا حوصلہ اور عزم پیدا کردیا ہے۔اجتماعِ عام میں دْنیا بھر سے اسلامی تحریکوں،فلسطین و کشمیر کے قائدین اور انسانی حقوق تنظیموں کے قائدین،نوجوانوں کے رہنما بھی شریک ہونگے۔افغانستان،ایران اور بنگلہ دیش سے رہنماؤں کو خصوصی دعوت دی جارہی ہے۔یہ اجتماع نظام کی تبدیلی، اسلامی نظام کی راہ ہموار کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں