لورالائی،بلوچستان فوڈ اتھارٹی کااشیاء خوردونوش کے مراکز کا معائنہ،معمولی نقائص پائے جانے پر اصلاحی نوٹسز جاری

لورالائی(این این آئی)عوام کو محفوظ و صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لورالائی شہر کے مضافاتی علاقوں میں مختلف اشیاء خوردونوش کے مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران فوڈ اتھارٹی حکام نے شہر میں قائم دکانوں اور خوردونوش کے مراکز کو معیار کے مطابق جانچا اور معمولی نقائص پائے جانے پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ دکانداروں کو فوڈ بزنس لائسنس کے حصول، ایس او پیز کی پابندی اور محفوظ خوراک کے معیار سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ہدایت دی کہ اشیاء خوردونوش کے کاروبار کو قانونی اور معیاری بنانے کے لیے لائسنس کا عمل جلد از جلد ممکن بنایا جائے اور دکانداروں کی آسانی کے لیے لائسنس فارم فراہم کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے عوام کو یقین دلایا کہ شہر میں محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے مانیٹرنگ اور معائنہ کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا تاکہ شہری صحت مند اور معیاری خوراک سے مستفید ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں