بیلہ کا تاریخی سنڈیمن تا مچھلی مارکیٹ روڈ خستہ حالی کا شکار، عوام پریشان

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)تاریخی شہر بیلہ کا قدیمی روڈ سنڈیمن تا مچھلی مارکیٹ روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے اور عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ سڑک گزشتہ پچاس سالوں سے مکمل نظرانداز کی جا رہی ہے، اور آج تک اس پر ایک پتھر تک نہیں ڈالا گیا۔اس خستہ حال سڑک سے گزرنے والے شہری روزانہ کی بنیاد پر مٹی، دھول اور پتھروں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس سڑک پر نیشنل بینک، ایک ہائی اسکول اور ایک مدرسہ بھی واقع ہے، لیکن افسوسناک طور پر کسی قسم کی مرمت یا تعمیراتی کام تاحال نہیں کیا گیا۔عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی، سیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سنڈیمن سے مچھلی مارکیٹ تک کے روڈ کی تعمیر کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش روزانہ کی مشکلات سے نجات مل سکے اور علاقے کی بنیادی سہولیات بہتر ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں