سبی(عمران مرغزانی)سبی کا سالانہ ثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں 2026فروری کے پہلے ہفتے میں منایا جاۓ گا سبی میلے کی تمام تر تیاریاں ابھی سے شروع کی جائیں کمشنر سبی ڈویژن٬تفصیلات کے مطابق کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض کی سربراہی میں سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2026 کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر)الیاس کبزئی٬اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ٬پی ایس کمشنر سبی ڈویژن زیشان احمد٬پی ایس ڈپٹی کمشنر سبی فہیم احمد قریشی٬ڈپٹی ڈائیریکٹر زراعت غلام مصطفی گورگیج٬ڈائیریکٹر لائیو اسٹاک وڈیری فارم٬ڈی ایچ او محمد اکبر سولنگی ٬ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق الماس٬ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر ندیم احمد٬گرلزگائیڈ انچارج شازیہ خرم٬ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر فیمیل سمیت ضلعی آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر سبی ڈویژن نے تمام محکموں کے آفیسران سے سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2026 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سبی کا سالانہ ثقافتی وقدیمی میلہ مویشیاں واسپاں تاریخی اہمیت کا حامل ہے یہ آج سے نہیں بلکہ صدیوں سال پرانا تاریخی میلہ ہے اس سال بھی سبی کا سالانہ ثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں اپنے رنگارنگ تقریبات کے ساتھ دھوم دھام اور جوش وخروش سے منایاجاۓ گا سبی میلے میں نہ صرف سبی بلوچستان بلکہ ملک بھر سے مالدار سمیت دیگر افراد شرکت کرتے ہیں تمام آفیسران اپنے اپنے پروگرام کو حتمی شکل دیں کمشنر سبی ڈویژن نے کہاہے کہ اس سال سبی میلے میں بچوں اور خواتین کے تفریح کے لیے نۓ پروگرام ترتیب دئیے جائیں جس کے لیے تمام محکموں کے ذمہ دار آفیسران اپنے ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں سبی میلہ کے دوران سیکیورٹی کے خاص اور سخت انتظامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کے جان ٬ مال کے تحفظ یقینی بنایا سکے

