صحبت پور میں پیپلز پارٹی رہنماء کی اہلیہ کا زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج، روڈ بلاک

صحبت پور (اعجاز علی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء میر احمد نواز خان کھوسہ کی اہلیہ تسلیم بی ںی نے تحصیل فریدآباد میں بلال پٹرول پمپ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بلاک کردی اور ٹائر نظر آتش کیے اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے قبضہ مافیا نے ان کی آباؤ اجداد کی ملکیتی زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تسلیم بی بی کا کہنا تھا کہ قبضہ گروہ نہ صرف زمین پر قابض ہے بلکہ ان کے بزرگوں پر تشدد، جانوروں کو چھیننے اور ہراساں کرنے جیسے اقدامات بھی کر رہا ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ اور پولیس مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متعدد بار عدالت اور انتظامیہ سے رجوع کیا گیا مگر کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی۔ احتجاجی مظاہرین نے اعلیٰ حکام، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ:زمین کو فوری طور پر واگزار کرایا جائے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اور مظلوم خاندان کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں