سبی(این این آئی)کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے کہا ہے کہ سبی میلہ فروری کے پہلے ہفتے میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا تمام ادارے سبی میلے کو کامیاب بنا نے کے لیئے تیاریاں شروع کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈویڑنل اور ڈسٹرکٹ افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی، اسسٹنٹ کمشنرسبی سید منصور علی شاہ،ڈویڑنل ڈائریکٹر لا ئیو اسٹاک ڈاکٹر عزیز عثمانی، ڈویڑنل ڈائریکٹر فارسٹ میر زاہد رند، ڈویڑنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عرفان قریشی، ڈاکٹر نعیم کھو سہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مصطفیٰ گو رگیج،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سو لنگی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عمیر حسین،خزانہ آفیسر ندیم قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی محمد نواز بگٹی، پرنسپل ڈی پی ایس حافظ اسدالحق، ایس ڈی او اربن پلا ننگ محمد حنیف،ڈپٹی ڈی او ایجو کیشن طارق الماس، ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر فیمیل مسز نورین خان، گرلز گا ئیڈ ٹرینر مسز شازیہ خرم، پرو فیسر زینت خجک، سینٹری انسپکٹرسلیم بنگلزئی، پی ایس ٹو کمشنر زیشان طا ہر، ایس ڈی او پی ایچ ای گلاب خان،انچارج چلڈرن اکیڈ می ماسٹرلونگ خان کے علا وہ میڈیا کے نما ئندوں کی بڑی تعداد مو جود تھی کمشنر سبی ڈویڑن اسداللہ فیض نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میلہ صوبے کی تاریخی و ثقافتی میلہ ہے سبی میلے کے انعقاد سے صو بے کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو نگے سبی میلے میں بھا گ نا ڑی نسل کا جانور عوام کی توجہ کا مرکز بنتا ہے وہیں بلو چستان میں پیدا ہو نے والے پھل فروٹ اور میوہ جات بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں کمشنر اسداللہ فیض نے کہا کہ سبی میلے میں دوسرے صو بوں سے بھی ما لداروں اور زمینداروں کوآپس میں مل بیٹھنے کے مواقع ملتے ہیں اور ما لدار حضرات ما لداری کے حوالے سے ایک دوسرے سے معلو مات حاصل کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ با ہر سے آنے والے ما لداروں اور زمینداروں کو میلے کے دوران بہترین سہو لیات فرا ہم کی جا ئیں تا کہ ما لداری کا شعبہ مزید مضبوط ہو کمشنر سبی نے کہا کہ صو بے کی عوام کو سبی میلے کا سا را سال انتظار رہتا ہے جبکہ جھولے سر کس،چڑیا گھر، اور سستے با زار خوا تین اور بچوں کی توجہ کا مر کز بنتے ہیں لہذا تمام ادارے سبی میلے کو کا میاب بنا نے کے لیئے اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لا ئیں انھوں نے کہا کہ سبی میلے میں خوا تین کا مینا با زار،لیڈیز شو، اور دیگر پرو گرامز کو بھی مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی تا کہ خواتین بچے اور دیگر علا قوں سے آنے والے عوام بھر پور انجوائے کر سکیں انھوں نے کہا کہ زرعی،صنعتی نما ئش میں بہترین اسٹال لگا ئے جا ئیں جبکہ سٹیڈیم کے پرو گرام میں بھی مزید آئٹم شامل کئے جا ئیں گے جبکہ آتش بازی کے بھی بہترین پرو گرام ہوں گے۔

