کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع چمن میں پاک افغان سرحد پر طالبان کی جانب سے فائرنگ اور راکٹ فائر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب اللہ بنگلزئی نے بتایا کہ جمعرات کی شام پاک افغان سرحد چمن پر تصدق گیٹ اور مزال گلی اقبال پوسٹ پر طالبان کی جانب سے فائرنگ اور راکٹ فائر کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہنے کے بعد تھم گیا واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

