ڈیرہ مراد جمالی،سبزی منڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ،مقامی تاجرہلاک

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی سبزی منڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی تاجرہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی سبزی منڈی میں نا معلوم مسلح افراد نے دکان میں گھس کر شدید فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مقامی تاجر اور قبائلی شخصیت منیر احمد لانگو شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس فوری طورپر موقع پر پہنچ کر زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا علاوہ ازیں سبزی منڈی کے تاجروں نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اج بروز جمعہ ڈیرہ مراد جمالی سبزی منڈی میں مکمل ہڑتال اور دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں