شہدا بھاگ کی یاد میں پولیس تھانہ شہید ملک محمد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

صحبت پور (پریس ریلیز) ضلعی پولیس صحبت پور کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایس پی صحبت پور عبد الحمید کی نگرانی میں پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی نے آج شہدائے پولیس تھانہ بھاگ ضلع کچھی شہید انسپکٹر لطف علی کھوسہ اور شہید کانسٹیبل محمد عظیم کھوسہ کے ایصالِ ثواب کے لیےتھانہ شہید ملک محمد علی میں قرآن خوانی کا روح پرور اہتمام کیا گیا اور پولیس افسران و جوانوں نے بھی شرکت کی اور شہدائے کرام کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گٸی۔ قرآن خوانی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان اور پولیس فورس کی کامیابی کے لیے اجتماعی دعا بھی مانگی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں