کوئٹہ(این این آئی)صوبائی محتسب بلوچستان علی احمد لہڑی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ساتھ ہی اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عام شہریوں کے مسائل کے فوری اور مؤثر ازالے، اور ریاستی اداروں کے تعاون سے بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ میں صوبائی محتسب کا کردار نہایت اہم ہے۔اس موقع پر صوبائی محتسب علی احمد لہڑی نے کہا کہ صوبے کی اعلیٰ قیادت، بالخصوص گورنر، وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے ساتھ مربوط تعاون عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکتی ہے جس میں صوبائی محتسب ادارہ اپنے پیشہ ورانہ تجربے سے بھرپور کردار ادا کرے گا۔سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے علی احمد لہڑی کو ان کے عہدے کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گورنر، وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کی جانب سے ایک نوجوان وکیل پر اعتماد اور پذیرائی صوبے میں ایک خوشگوار اور مثبت ماحول کو فروغ دے گی، جس سے ریاست اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

