کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظرن ہ صرف موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے بلکہ انتظامیہ کی جانب سے اس مقام (ہاکی گراونڈ) پر پانی بھی چھوڑ دیا گیا جہاں پی ٹی آئی نے جلسے کے انعقاد کا اعلان کر رکھاتھا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سات نومبر کے لیے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریڈ زون کے ساتھ واقع ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف تحریک انصاف کو جلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ ہاکی گراؤنڈ میں پانی بھی چھوڑ دیا گیا دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی گئی ایک سینیئر سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ موبائل فون سروس سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر گزشتہ شب سے معطل کردی گئی ہے جس کے باعث لوگوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا پڑ اجہاں شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا ہے وہاں شہر میں ریڈزون کو بھی تحریک انصاف کے جلسہ عام کے پیش نظر سیل کردیا گیا ریڈ زون جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیے گئے جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

