تمبو،ٹریکٹر،موٹرسائیکل میں تصادم،دوبچے ہلاک،ایک بچی زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)تمبو کے علاقے میں ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دوبچے ہلاک جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق جمعہ کو پولیس تھانہ منجھوشوریٰ کی حدودمیں باری موڑ کے مقام پر ٹریکٹر اورموٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو بچے اصغر علی اور راشد علی جاں بحق جبکہ ایک بچی نور بی بی زخمی ہوگئی پولیس نے نعشوں اورذخمی کو فوری طور پرہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریکٹر قبضے میں لے لیا اورمقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں