جعفرآباد بار ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیدار کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا تشویشناک ہے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ جعفرآباد بار ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیدار ذوالفقار علی جکھرانی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا قابل تشویش و افسوسناک ہے وہ اور ان کا خاندان ہمارے قریبی تعلق دار اور علاقے کے زمیندار و تجارت پیشہ ہیں وہ پْرامن و شریف شہری و غیر سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں شرفاء کے خلاف ایسے اقدامات ریاست کی ساکھ کو بدنام اور توجہ طلب بنا دیتے ہیں لہذا عجلت میں کئے گئے بے بنیاد احکامات کو فوری واپس لیا جائے ذولفقار علی جکھرانی بار سمیت معاشرے میں باعزت و باوقار قدر و منزلت رکھتے ہیں ان سے کبھی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بارے میں شک بھی نہیں کیا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں