سبی(این این آئی)ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ونگ کمانڈر سبی سکاؤٹس کرنل شہریار، ایس ایس پی شاہنواز چاچڑ، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک سمیت ضلعی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی نظم و نسق اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانہ بدوشوں کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھی جائے کیونکہ ان کی آڑ میں افغان مہاجرین کے قیام کے امکانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریلوے ٹریک کے قریب یا اس کے اطراف موجود خانہ بدوش خاندانوں کو کسی محفوظ اور متبادل مقام پر منتقل کرنے کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ ڈی سی سبی نے مزید کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی بھیک مانگنے کی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہر کا سماجی ماحول بہتر اور پْرامن رہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت ان مسائل کے تدارک کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

