سی آئی اے پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 5افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

لورالائی(این این آئی)سی آئی اے پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاتفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ کی ہدایت اور ایس ایس پی ملک محمد اصغر کے احکامات پر ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی زیر نگرانی سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر ممتاز احمد، اے ایس آئی گلانور اور ٹیم نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 پسٹل اور ایک مشین گن برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سرفراز ولد محمد آصف کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ کراچی تھانہ عزیز بھٹی کے قتل کیس (FIR نمبر 368/022) میں مطلوب اشتہاری ہے، جسے باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔علاوہ ازیں، ایس ایچ او سٹی لورالائی انسپکٹر ہمایوں ناصر کی سربراہی میں کارروائی کے دوران ایک شخص کے قبضے سے پسٹل برآمد ہوا جبکہ ایک اشتہاری ملزم عبدالحفیظ ولد عبدالواسع کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تمام گرفتار افراد کے خلاف بلوچستان آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں