پنجگور،فائرنگ سے2افراد جاں بحق

پنجگور(این این آئی) پنجگور کے علاقے شاپاتان میں فائرنگ کے واقعات دو افراد جان بحق ہوگئے پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک ہی علاقے میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات کے دوران دو افراد کو قتل کردیاگیا ایک شخص کو دکان کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنایاگیا جبکہ دوسرے شخص کو فٹبال گراونڈ کے قریب نشانہ بنایا پنجگور مقتولین کی شناخت شاپاتان کے رہائشی ظفر ولد استاد محمد علی اور نعیم ولد حاجی اعظم کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں