کوئٹہ،ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں لائنوں کی شفٹنگ،کھمبوں کی تنصیب کے لئے بجلی بند رہے گی،کیسکو

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 09نومبر(بروزاتوار) مری آبادگرڈاسٹیشن کے حالی روڈفیڈرصبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی اسی طرح 8نومبراور9نومبرکو (روزانہ)کچلاک گرڈاسٹیشن کے 11kvڈی ایچ اے ون، ڈی ایچ اے ٹو، باچاآغا، ستار، اغبرگ فیڈروں سے صبح9بجے تا شام5بجے بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 10نومبرکو(بروزپیر) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ،پی اے ایف، شہبازٹاون فیڈرزجبکہ مری آبادگرڈاسٹیشن کے طوغی روڈ، سٹی فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہیگی۔دریں اثناء نیشنل ہائی وے کی جانب سے سوراب تا کھڈکوچہ شاہراہ کی توسیع کیاجارہاہے جس کے باعث132kvمستونگ۔منگچر ٹرانسمیشن لائن سے 10نومبرکو صبح9بجے سے 11نومبرکی رات8بجے تک بجلی بند ہوگی تاہم اس دورانیہ میں 132Kvکھڈکوچہ گرڈاسٹیشن متاثرہوں گے جسے متبادل انتظام کے زریعے لوڈمینجمنٹ کے تحت بجلی فراہم کی جائے گی۔کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں