تربت(رپورٹر)نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے جنرل سیکریٹری سرتاج گچکی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن بلوچ، کہدہ اکرم دشتی، ریٹائرڈ جسٹس شکیل احمد بلوچ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر حمل بلوچ، رجب یاسین، میڈیا سیکریٹری حفیظ علی بخش، محمد جان دشتی، حاجی شوکت دشتی، واجہ بجار، ڈاکٹر حیات، ڈاکٹر انور، سیف اللہ, حیدر بلوچ اور گلزار کریم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

