نیشنل پارٹی پنجگور کے صدر حاجی ایوب بلوچ کا سرتاج گچکی کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پنجگور(رپورٹر) نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ نے نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے جنرل سیکریٹری واجہ سرتاج گچکی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ واجہ سرتاج گچکی اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں