اوتھل (این این آئی)ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی ہدایت پرایس ایچ او اوتھل کا اہم اعلان، تمام مالک مکان دکاندار ہوٹل مالکان اور زمینداران کے نام نوٹس جاری کہ وہ اپنے کرایہ دار، ملازمین اور ہاریوں کا تمام ڈیٹا میں جمع کرائیں،تفصیلات کے مطابق یس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر ک ہدایت پرایس ایچ او اوتھل کا اہم اعلان، تمام مالک مکان دکاندار ہوٹل مالکان اور زمینداران کے نام نوٹس جاری کہ وہ اپنے کرایہ دار، ملازمین اور ہاریوں کا تمام ڈیٹا میں جمع کرائیں۔پولیس تھانہ اوتھل کی جانب سے عوام الناس کے نام ایک اہم نوٹس جاری کیا گیا ہے نوٹس میں تمام مالک مکان دکاندار ہوٹل مالکان زمینداران اور ٹھیکیداران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے زیرِ روزگار مزدوروں ہاریوں اور کرایہ داروں کا ڈیٹا فوری طور پر پولیس تھانہ اوتھل میں درج کروائیں نوٹس کے مطابق ایسے تمام افراد جنہوں نے دیگر صوبوں اور اضلاع سے آئے ہوئے مزدور یا ہاری رکھے ہوئے ہیں اپنی دکانیں یا مکانات کرایہ پر دیے ہیں یا زمینیں مقادے پر دی ہیں وہ لازمی طور پر ان افراد کی مکمل معلومات اوتھل تھانہ میں جمع کرائیں پولیس نے واضح کیا ہے کہ اس ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بلوچستان ریسٹرکشن آف رینٹڈ بلڈنگ (سیکیورٹی ایکٹ) 2015 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

