کوئٹہ (این این آئی) جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی انتخابات اسلام آباد میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی زیر سرپرستی منعقد ہوئے جن میں ملک بھر سے عمومی اراکین نے بھرپور شرکت کی تنظیم کے دستور کے مطابق ملک محمد اویس کو مرکزی صدر اور عبدالمنان کاکڑ کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیاجمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ حبیب الرحمن جنرل سیکرٹری حافظ عابداللّٰہ حنفی سمیت ضلعی کابینہ نے مرکزی قیادت کے اس انتخاب کو تنظیمی استحکام اور تنظیمی جدوجہد کے تسلسل کا اہم مرحلہ قرار دیتے ہوئے نو منتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمعیت طلباء اسلام کا مقصد محض تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل نہیں بلکہ نظریاتی تربیت فکری رہنمائی اور طلبہ کے مسائل کے لئے جدوجہد ہے امید ہے کہ مرکزی قیادت تنظیم کے اغراض ومقاصد انسان دوستی خدا پرستی معاشی مساوات کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید قوت دے گی اور ملک بھر میں طلباء کے درمیان بیداری کا پیغام عام کرے گی ضلع کوئٹہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہم مرکزی قیادت کے ساتھ منظم اور متحد انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

