قلات (این این آئی)خالق آباد منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء سمیت چار افراد کے جان بحق ہوگئے ہیں۔لیویز کے مطابق ہفتہ کو قلات کی تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند ایریا میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما شاکر سعد اللہ، شاکر خیر اللہ،محمد کریم اور محمدظاہر کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔لیویز نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

