کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2افراد کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی۔ترجمان ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ہفتہ کو ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2ملزمان محمدموسیٰ اور محمد علی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 6100 امریکی ڈالر، 43 لاکھ 50 ہزار سے زائد پاکستانی روپے برآمدکرلئے۔ترجمان نے بتایا کہ بتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے گرفتار ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ایف آئی نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

