لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) لاکھڑا روڈ مکمل طور پر خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے اور اب سفر کے قابل نہیں رہا۔ روڈ پر مٹی کی دھول اور گہرے گڑھوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو اسپتال منتقل کرنا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے، جہاں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شدید بیمار افراد اس ٹوٹی پھوٹی سڑک پر سفر کے دوران مزید تکلیف میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ لاکھڑا کے عوامی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ ان کا کوئی پرسان حال نہیں، اور برسوں سے اس روڈ کی حالت پر کسی نے توجہ نہیں دی۔عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی اور سیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی سے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھڑا روڈ کی فوری تعمیر کی جائے تاکہ شہریوں کو مزید اذیت اور تکلیف سے نجات مل سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

