بولان(این این آئی)صوبائی صدر آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بلوچستان حاجی میر حکمت لہڑی کہ زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بلوچستان بھر کے ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی اور اہم فیصلے کئے گئے صوبائی صدر نے شرکاء سے گفتگو میں کہا کہ کچھی و نصیرآباد انتظامیہ ڈاکوؤں کہ ساتھ ملے ہوئے ہیں گزشتہ شب ہمارے ویگنوں کو کمبڑی پل پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر لوٹا جبکہ نصیرآباد کے علاقے نوتال میں مسافر کوچز پر ڈاکوؤں نے سیدھے فائرنگ کی جس سے متعدد ڈرائیور اور مسافر شدید زخمی ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایک طرف ایف سی نے روکا ہے تو دوسرے طرف ہمیں ڈاکو مار رہے ہیں کچھی بالاناڑی اور نوتال اب نوگو ایریاز بن گئے ہیں ٹرانسپورٹرز کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کچھی نوتال پولیس صرف بھتہ لینے میں مصروف ہے ڈاکوؤں کے نام اور ٹھکانے معلوم ہونے کے باوجود پولیس کا کاروائی نہ کرنا سوالیہ نشان ہے نوتال کے ایریاز میں ڈاکو سرعام آکر قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کرکے دوبارہ اپنے علاقے بھاگ اور بالاناڑی چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر کے ٹرانسپورٹرز کے ضلعی صدور کو طلب کرکے دو روز میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا جبکہ ممکنہ طور پر قومی شاہراہ کو کچھی کے مقام پر غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کرنے پر بھی غور کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

