قلات شہر اور گردونواح میں چور اور ڈاکو سرگرم ہوگئے

قلات (این این آئی)قلات شہر اور گردونواح میں چور اور ڈاکو سرگرم ہوگئے ہیں گزشتہ چند روز سے شہر میں بڑھتی ہوئی ہو بے امنی کی وجہ سے شہر ی عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں قلات میں نامعلوم مسلح چوروں نے شیخ حاجی کے مقام پر اسلحہ کے زور پر نوجوان سے ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ گزشتہ رات کوہنگ میں قومی شاہراہ پر واقع ہوٹل پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور ہوٹل میں بیٹھے 15 افراد سے موبائل نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے اور ڈاکو جاتے ہوٹل کے چائینک کپس اور دیگر سامان بھی لے گئے قلات میں بڑھتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ قلات میں بڑھتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی روک تھام کے لیئے موئثر اقدامات کیئے جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں