ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) تمبو عمرانی قبیلے کے دو گروپ میں مسلح تصادم فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق تمبو پولیس تھانہ باباکوٹ کی حدودمگسی شاخ ایری اندرون کے علاقے عمرانی صوبھانی قبیلے کے دو گروپ میں شدید فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان عبداللہ عمرانی شدید زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر تین افراد کو حراست میں لیکر حالات پر قابو پالیا جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

