لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ کی خصوصی ہدایت پر نائب تحصیلدار اوتھل عطااللہ جاموٹ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تصدق، محاسب اصغر علی کھوسہ، اور مقامی دکانداروں نے شرکت کی۔نائب تحصیلدار عطااللہ جاموٹ نے دکانداروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں سختی سے ہدایت دی جاتی ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔ اگر کسی دکاندار نے من مانی قیمتیں لگا کر عوام کو لوٹنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

