سبی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز، سینکڑوں کنیکشن منقطع، بقایاجات فوری جمع کرانے کی ہدایت

سبی(نامہ نگار)بجلی کی چوری کسی صورت قبول نہیں صارفین قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے اپنے بجلی بل کے بقایا جات فوری جمع کریں٬ ظفر علی چھلگری٬ بجلی چوروں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں سینکڑوں ڈائریکٹ کنیکشن منقطع کاروائیوں کا سلسلہ مذید تیز٬ تفصیلات کے مطابق ایکسین کیسکو سبی میر ظفر علی چھلگری کے خصوصی احکامات پر لائن سپریڈنٹ جلال احمد جاموٹ٬حاجی غلام حسین جاموٹ کی ودیگر کا اپنے عملہ کے مختلف جگہوں پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے کیسکو عملہ نے کاروائیوں کے دوران کیسکو بل نادہنگان اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی چند دنوں میں سینکڑوں نا دہندگان اور ڈائیریکٹ کنیکشن منقطع کردئیے ہیں ایکسین کیسکو میر ظفر علی چھلگری کا کا کہنا تھا کہ کیسکو صارفین اپنے بجلی بل کے بقایاجات فوری طور جمع کرائیں بصورت دیگر دوران چیکنگ بل جمع نہ ہونے پر بجلی کنیکشن منقطع کردیا جاۓ گا ایکسین کیسکو سبی کا کہنا تھا کہ بجلی ملک وقوم کی امانت ہے اس میں خیانت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے بجلی چوری نہ صرف ایک جرم بلکہ بل ادا کرنے والوں پر ایک بوجھ ہے بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جسے مذید تیز کردیاجاۓ گا ایکسین کیسکو میر ظفر علی چھلگری نے عوام سے اپیل کرتے ہوۓ کہاہے کہ کیسکو صارفین اپنے بجلی کے بل بروقت جمع کرائیں بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جاۓ گی

اپنا تبصرہ بھیجیں