پنجگور(این این آئی) ڈپٹی کمشنر پنجگور کے دفتر میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی وفد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور سے ملاقات کی۔وفد میں حافظ محمد اعظم، مولوی عبدالعلیم، مولوی عطاء اللہ، مولوی علی احمداور جمعیت سے تعلق رکھنے والے دیگر اراکین شامل تھے۔ملاقات کا بنیادی مقصد ضلع پنجگور میں امن و امان کی صورتحال، سرحدی مسائل اور عوامی مشکلات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بارڈر کے معاملات پر بھی بات چیت کی۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پنجگور کا بارڈر علاقے کے عوام کے لیے روزگار کا ایک اہم ذریعہ ہے، لہٰذا عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں کیونکہ ہزاروں لوگ اپنی گزر بسر کے لیے اس بارڈر پر انحصار کرتے ہیں۔امن و امان کے حوالے سے وفد نے مطالبہ کیا کہ ضلع میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں آخر میں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلع میں امن و امان کی بہتری کے لیے اور بارڈر سے متعلق عوامی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

