پنجگور (این این آئی) ڈپٹی کمشنر آفس پنجگور میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے آگا شہزاد صاحب، ڈی ایس پی پنجگور امیر جان صاحب اور بی اینڈ آر روڈ کی جانب سے اْن کے نمائندے نے شرکت کی اجلاس کا بنیادی مقصد این ایچ اے کی جانب سے جاری سڑکوں کی تعمیر و ترقی کے کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اجلاس میں مختلف روٹس پر جاری کام کی صورتحال اور ان منصوبوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر گفتگو ہوئی۔ڈپٹی کمشنر پنجگور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے دوران سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو ہر ممکن بہتر بنایا جائے گا تاکہ کام کی رفتار میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تعمیراتی کام بلاتعطل جاری رہنے چاہییں اور انتظامیہ اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے نے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے ہر موقع پر این ایچ اے کے منصوبوں کے لیے سیکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے بہترین انتظامات کیے اور ہر سطح پر مکمل تعاون فراہم کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

