کوئٹہ(این این آئی) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان محمد نور کھیتران نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبے بھر میں محکمہ تعلقات عامہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اس کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے صوبائی حکومت ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام ڈویڑنل دفاتر میں کیمرے، ڈرونز، لیپ ٹاپس اور دیگر جدید دفتری آلات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ سرکاری سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر انداز میں کوریج اور پروجیکشن کی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل انفارمیشن افیسر قلات ڈویژن خضدار شبیر احمد کو کیمرہ، لیپ ٹاپ، ڈرون اور دیگر ضروری سامان حوالے کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر تنویر احمداور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈائریکٹر جنرل محمد نور کھیتران نے مزید کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت اور عوام کے درمیان ایک مضبوط رابطہ ہے، جس کا بنیادی مقصد عوام تک حکومت کے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی پالیسیوں کی درست اور بروقت اطلاع پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف محکمے کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ صوبے کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومتی کارکردگی کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں تاکہ عوامی اعتماد میں مزید اضافہ ہو۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

