کوئٹہ(این این آئی)محکمہ پاپولیشن ویلفیئربلوچستان کے ڈائریکٹرپلاننگ عبدالستار شاہوانی،ورلڈ فوڈپروگرام ویئرہاوس کے انچارج فیض اللہ شاہوانی،عبدالغنی،ڈائریکٹر فنانس جمعہ خان کاکڑ،عبداللطیف محمد حسنی نے کہا ہے کہ حکومت خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق عوام میں شعور و آگاہی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق سازو سامان کی ویئر ہاوس سے لیکر اضلاع اور خاندانی منصوبہ بندی کرنے والے شادی شدہ جوڑوں تک پہنچانے کے عمل کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو مقمای ہوتل میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر بلوچستان اور یو این ایف پی کے زیر اہتمام صوبائی اورڈسٹرکٹ کے انوینٹری مینجمنٹ اور سپلائی چین پرویئر ہاوس کے ملازمین کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مقررین نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق سازو سامان کنٹینرز کے ذریعے ویئر ہاوس تک پہنچایا جاتا ہے جسکے بعد ویئر ہاوس کے انچارج کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تمام سامان کی باقاعدہ لسٹ مرتب کرے اور اگرکوئی سامان خراب یا مدت معیاد ختم ہونے والے سامان کو ایک طرف کرکے اسکی الگ سے لسٹ مرتب کرے۔ انہوں نے کہا کہ وئیرہاوس میں آنے والے سامان کی حفاظت اوراسکو محفوظ بنانا کی ذمہ دارے وہاں کے عملے کی ہوتی ہے جنہیں چاہئے کہ وہ سامان کی بہتر طریقے سے نگرانی اور حفاظت کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ ویئر ہاوس میں کام کرنے والے ملازمین کو چاہئے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ وہ کسی مرض میں مبتلانہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی بھی ویئر ہاوس میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آنے والے سامان کی باقاعدہ لسٹ مرتب کی جائے تاکہ باقاعدہ سامان کا ڈیٹا کو محفوظ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ویئر ہاوس سے ڈسٹرکٹ کو جانے والے سامان کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے اور جو سامان ڈسٹرکٹ کو بھیجا جائے اسکے بارے میں باقاعدہ ویئر ہاوس کے انچارج کو آگاہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

