خضدار (این این آئی) خضدار سی پیک روڈ خیسون چڑھائی کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار پک اپ گاڑی اور ایک بھاری ڈمپر کے درمیان شدید تصادم ہو گیا۔ اس حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت منیر احمد ولد گل محمد ساکن ہزار گنجی نال اور بی بی مریم بنت عبداللہ ساکن فیروز آباجبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خوتین اور بچے شامل تھے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی زخمیوں میں نور خاتون شعیب احمد ابوہریرہ و دیگر شامل تھے۔حادثہ آج صبح رونماء ہوا۔ جب پک اپ گاڑی، نال سے خضدار جارہی تھی جا رہی تھی۔ مقامی ریسکیو 1122 اور لیویز فورس کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ اس موقع پر انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے ہسپتال کا دورہ کیا زخمیوں کی عیادت اور ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

