کوئٹہ(این این آئی)شاعرِ مشرق، مفکرِ اسلام ڈاکر علامہ محمد اقبال ہر نسل کے لئے مشعل راہ ہیں اقبالیات نوجوانوں کو خودی، ایمان، اور عملِ پیہم کی تلقین کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن،ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے یوم اقبال کی مناسبت سے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن،ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ9 نومبر، یومِ اقبال کے موقع پر ہم عظیم فلسفی، شاعر اور مدبّر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہماری قوم میں خود آگاہی اور مقصدِ حیات کا شعور بیدار کرنے اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنے، علم کے حصول کی جستجو کرنے اور ایمان و عزم سے اپنے مقاصد حاصل کرنااقبال کی تعلیمات کا بنیادی جز ہے۔ شاعرِ مشرق، مفکرِ اسلام ڈاکر علامہ محمد اقبال ہر نسل کے لئے مشعل راہ ہیں اقبالیات نوجوانوں کو خودی، ایمان، اور عملِ پیہم کی تلقین کرتا ہے۔ وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن،ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ نوجوانوں کو علم اقبالیات سے روشناس کرانا طلباء کی اولین ذمہ داری ہے۔ یوم اقبال کی مناسبت سے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن،ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ جبکہ حافظ محمد طاہر سکیرٹری گورنمنٹ آف بلوچستان مہمان خاص تھے تقریب میں یوم اقبال کی مناسبت سے ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کی شاعر کے ذریعے نوجوانوں میں شاعری اور جذبہ خودی پیدا کرنے کی عنوان پر خصوصی تقاریر سمیت بلوچستان کی مختلف جامعات کالجزاور سکولوں کے مابین مقابلہ بیت بازی کا انعقاد بھی کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر سکیرٹری گورنمنٹ آف بلوچستان نے کہا کہ یہ امر انتہائی اطمنان کن ہے کہ یہ امر ہماری جامعات میں اقبال کی تعلیمات اور ہماری نوجوانوں میں علامہ اقبال کی شاعری پڑھنے اور سمجھنے کی لگن ہے بیوٹمز کی انتظامیہ اور افسران کی کاوش قابل ستائش ہے کہ اقبالیات پر بہترین تقریب اور مقابلہ بیت بازی منعقد کرایا۔تقریب میں پرو وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر میر وائس کاسی، رجسٹر اربیوٹمزاحسن اچکزئی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر عبدالودو د او ر مختلف کالجز اور جامعات کی طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مقابلہ بیت بازی میں پہلی پوزیشن تعمیر نو بوائز کالج،دوسری پوزیشن بیوٹمز کی لاء ڈیپارٹمنٹ اور تیسر ی پوزیشن بھی بیوٹمز یونیورسٹی کے طالبات نے حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

