کوئٹہ(این این آئی) سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر سی پی او کوئٹہ عطائاللہ شاہ کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن کرائمز برانچ کوئٹہ،تعیناتی کے منتظر سی پی او کوئٹہ ڈاکٹر زین علی شیخ کو ایس ایس پی ایم ٹی بلوچستان کوئٹہ,ایس پی ڈیرہ بگٹی عطاء الرحمن کو ایس ایس پی گوادراور ایس ایس پی گوادرضیائالحق کو ایس پی ڈیرہ بگٹی تعینات کیا گیا۔ ایس پی واشک گل احمد کو سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جبکہ اے آئی جی لیگل شفیق الرحمن کو ایس پی واشک اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کرائمز برانچ کوئٹہ خورشید احمد کو اے آئی جی لیگل سی پی او کوئٹہ، ایس ایس پی ایم ٹی بلوچستان کوئٹہ کمال خان کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز بلوچستان کانسٹیبلری کوئٹہ تعینات کیا گیا جبکہ اسامہ امین چیمہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پولیس و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

