نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر محمد شہی کا سرتاج گچکی کے گھر تعزیتی دورہ، دلی ہمدردی کا اظہار

تربت(رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر محمد شہی نے نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے جنرل سیکریٹری سرتاج گچکی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔
انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکریٹری حاجی فدا حسین دشتی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انور اسلم بلوچ، مشکور انور بلوچ، وحدت بلوچستان کے میڈیا سیکریٹری حفیظ علی بخش، ضلعی نائب صدر حاجی شوکت دشتی, شے غلام قادر بلیدی اور قاسم گاجیزئی ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں