نیشنل پارٹی کے رہنما سید ملا برکت بلوچ کا محمد جان رضا کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے رہنما سید ملا برکت بلوچ نے نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق ایجوکیشن آفیسر محمد جان رضا کے جوان سال بیٹے کی ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں