لسبیلہ(بیوروچیف) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت پر اوتھل و بیلہ پولیس کی کارروائیاں اشتہاری مجرم گرفتار ، چار کار گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے۔
ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر SHO اوتھل یار محمد کمانڈو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ نمبر 49/2025 بجرم 470-468-420-34 ت پ میں مطلوب اشتہاری مجرم امید علی ولد محمد یوسف قوم جسکانی سکنہ سندھ حال محمد علی رند گوٹھ حب کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
*جبکہ دوسری کارروائی میں SHO بیلہ عبدالاحد بلوچ نے دوران سنیپ چیکینگ اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ چار کار گاڑیوں کو روک کر چیک کرنے کے بعد ان کے کالے شیشے اتارے اور ڈرائیوروں کو سخت وارننگ دی گئی کہ آئندہ محتاط رہیں کیونکہ حکومت بلوچستان نے گاڑیوں پر کالے شیشے کے استعمال پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments

