کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے سیکیورٹی اور امن و امان کے پیشِ نظر لورالائی روٹ این 70 قومی شاہراہ پر ٹرانسپورٹ سروسز بشمول ٹیکسیاں اور نجی گاڑیاں 14 نومبر 2025 تک عارضی طور پر بند کردیں تاہم، شہری یا مقامی علاقوں کے اندرونی ٹریفک پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اور لوگ اپنی روزمرہ ضروریات کے لیے مقامی سطح پر سفر کرسکیں گے۔محکمہ داخلہ نے تمام ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس دوران عوام کی سہولت کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔ محکمہ داخلہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ لورالائی روٹ این 70 قومی شاہراہ ہر کسی بھی سفر سے قبل حکومتی ٹریول ایڈوائزری کی تصدیق ضرور کرلیں تاکہ کسی قسم کی تکلیف یا رکاوٹ سے بچا جا سکے۔حکومت بلوچستان عوام کے تعاون کی معترف ہے اور اْمید کرتی ہے کہ عوام انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے اس عارضی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

