ماشکیل (این این آئی)ایم پی اے و خادمِ واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ عوامی و علاقائی خدمت میرا مشن ہے اور ضلع واشک کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں تعلیمی اداروں، بنیادی صحت کے مراکز اور ذرائع آب نوشی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔وہ پاک ایران سرحد پر واقع تحصیل ماشکیل میں مختلف اداروں کے دوروں کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ایم پی اے حاجی میر زابد علی ریکی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کا دورہ کیا، بعد ازاں گرلز ہائی اسکول ماشکیل پہنچے جہاں انہوں نے اسکول کو سولر سسٹم سے منسلک کرنے، کمروں کی رنگ و روغن، اور طالبات کے لیے ٹیبل و کرسیاں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ایم پی اے نے بی ایچ یو سوتگان ماشکیل کے لیے مکمل سولرائزیشن سسٹم کی منظوری بھی دے دی، جبکہ اپنے فنڈز سے تعمیر شدہ بی ایچ یو لدگشت ماشکیل کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر سردار حاجی دولت خان ریکی، حاجی اسرار ریکی، وائس چیئرمین میر عکاشہ ملازئی، حاجی وسیم ریکی، حاجی بلند خان ریکی، میر نغدی ریکی، قادر بخش ریکی، شیرا سنجرزئی اور حاجی مراد دیہانی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

