ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی بم دھماکے میں زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ ہسپتال میں چل بسا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روزڈیرہ مراد جمالی میں پولیس گاڑی پر بم دھماکے میں زخمی ہونے والا نجی سیکورٹی کمپنی کا گارڈ محمد ابراہیم ہسپتال میں دوران علاج جان بحق ہوگیا ہے پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

