چھتر (این این آئی) نصیرآباد میں موٹر سائیکل و گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن اور انسدادِ منشیات مہم کا آغاز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی، سیکرٹری ظفر بخاری اور ڈی جی زمان صاحب کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد نذیر احمد چھلگری کی قیادت میں شفاف نظام کی تشکیل تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی محمد خان لہڑی، سیکرٹری ظفر بخاری، اور ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ زمان صاحب کی خصوصی نگرانی اور ہدایت پر شروع کیا گیا ہے جبکہ نصیرآباد میں اس نظام پر کامیاب عملدرآمد کی قیادت سینئر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نذیر احمد چھلگری کر رہے ہیں نذیر احمد چھلگری نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ ایکسائز عوامی سہولت کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کروا رہا ہے تاکہ شہریوں کو باآسانی تمام سہولیات دستیاب ہوں انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی آن لائن رجسٹریشن کا مقصد عوام کے لیے شفاف اور سہل طریقہ کار فراہم کرنا ہے تاکہ لوگوں کو دفاتر کے چکروں سے نجات ملے اور انہیں تمام سہولتیں گھر بیٹھے میسر آئیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز نصیرآباد میں انسدادِ منشیات کی مہم بھی بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے ہماری ٹیم منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کے پروگرام بھی ترتیب دے رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جاسکے نذیر احمد چھلگری کے مطابق محکمہ ایکسائز اور ٹیکسیشن نصیرآباد میں تمام رجسٹریشن ڈیٹا کو جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے محفوظ کر رہا ہے، جس سے جعلسازی دوہری رجسٹریشن اور ٹیکس چوری جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی خصوصی توجہ عوامی ریلیف اور ادارہ جاتی شفافیت پر مرکوز ہے، اور محکمہ ایکسائز اس وڑن کو عملی شکل دینے کے لیے سرگرم ہے عوامی و سماجی حلقوں نے نذیر احمد چھلگری اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد میں محکمہ ایکسائز کا طرزِ عمل دوسرے اضلاع کے لیے ایک مثالی نظام بنتا جا رہا ہے عوام کا کہنا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن اور منشیات کی روک تھام کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم پر خدمات کی فراہمی، حقیقی معنوں میں بلوچستان کو جدید طرزِ گورننس کی جانب لے جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

