ڈیرہ مراد جمالی،نوتال،چھتر اور میرحسن میں 8افراد سے موٹرسائیکلیں،موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی نوتال چھتر اور میر حسن میں ایک ہی روز مختلف موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت آٹھ افراد سے موٹر سائیکلیں موبائل فون نقدی چھین لی گئی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ پر ہادی بخش رند ٹاور کے مقام پر سرکاری ڈیوٹی پر جاتے ہوئے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ہیڈ کانسٹیبل پولیس نظام الدین بھٹو سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی کلرک کالونی سے ڈاکٹر سلیم بھنگر سے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی سی این جی کے قریب مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر علی شیر عمرانی سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی شہید غفار سیال کرکٹ گراونڈ پر مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر عامر علی پھٹان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں بازار اعجاز کلینک کے باہر کھڑی بگٹی خان کی موٹر سائیکل نا معلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس تھانہ میر حسن کی حدود گوٹھ سردار خان کھوسو کے مقام پر تین مسلح ڈاکو گن پر دودھ فروش نصیب اللہ بہرانی سے موٹر سائیکل نقدی بور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر پولیس تھانہ کی حدود لونگ لاڑو کے مقام پر مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر محمد شریف بگٹی سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی سمیت نصیراباد میں اچانک موٹر سائیکل چھینے کی وارداتوں میں اضافے پر عوام اور شہریوں میں خوف وحراس پھیل گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں