سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے

کراچی (رپورٹر)ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف آج مورخہ گیارہ نومبر 2025 سہ پہر تین بجے سندھ ایکشن کمیٹی جو قوم پرست ، ترقی پسند جمہوری پارٹیوں کا اتحاد ہے اس کمیٹی کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں مظاہرے کیے گئے ہر شہر اور ضلع میں سندھ ایکشن کمیٹی میں شامل سیاسی پارٹیوں نے مظاہرے کی ذمہ داری لی


نیشنل پارٹی سندھ نے سانگھڑ ضلع میں مظاہرے کی ذمہ داری لی سانگھڑ میں نیشنل پارٹی سندھ کے صدر تاج مری نے قیادت کی، کراچی پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے کی ذمہ داری جیئے سندھ محاذ کی تھی جس کی قیادت جیئے سندھ محاذ کے ریاض چانڈیو نے کی –

نیشنل پارٹی سندھ کے وفد نے اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اس دوران مرکزی نائب صدر سندھ شاہینہ رمضان اور نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری مجید ساجدی نے ستائیسویں ترمیم کے خلاف نیشنل پارٹی کی جدوجہد اور ان ترمیمات سے سیاست پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے مختلف چینلز سے گفتگو کی نیشنل پارٹی سندھ کی خاتون سیکریٹری یاسمین نگار، کامریڈ رمضان ، انجنیئر حمید بلوچ، اصغر لاسی، سجاد علی اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی

‎ آباد مين احتجاج کی ڈینداری پورہیت مزاحمت اور عوامی جمھوری پارٹی کی تھی اس احتجاج میں نیشنل پارٹی کی نمائیندگی نیشنل پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر طالب جکھرو نے کی

اپنا تبصرہ بھیجیں