تربت (رپورٹر) نیشنل پارٹی کیچ کا ورکرز کانفرنس سرکٹ ھاوس تربت میں زیر صدارت ضلعی صدر یونس جاوید منعقد ہوا جس کا مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل میر کبیر جان مھمد شہی تھے۔ دیگر مہمانانِ گرامی میں وحدت بلوچستان کے صدر اسلم بلوچ، مرکزی سنیئرنائب صدر شاوس بزنجو جنرل سکریٹری چنگیز حیئ بلوچ اور مرکزی خواتین سکریٹری یاسمین لہڑی شامل تھے۔ اجلاس میں قائدیں اور کارکناں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حسب روایت کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کی سعادت ابوبکر مری نے حاصل کی۔ پہلے سیشن میں ضلعی اور تحصیلوں کے رپورٹ ہیش کئیے گئے۔اِس کے بعد دوسرے سیشن میں کارکناں نے سیاسی و تنظیمی معاملات پر اظہار خیال کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف سوالات بھی رکھے۔ آخری سیشن میں قائدیں کرام نے ملکی موجودہ صورت حال پر شرکاء سےخطاب کیا اور کارکنان کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ مقرریں میں چنگیز حیئ بلوچ، بوھیر صالح، یاسمین لہڑی، شاوس بزنجو، اسلم بلوچ اور کبیر جان مھمد شہی نے تفصیل سے اظہار خیال کیا۔ مقرریں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اِس ملک کی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں عوام اور کارکناں میں پیوست ہیں۔ نیشنل پارٹی اپنی اصولی سیاست کی وجہ سے ملک کی سیاست کے میدان میں اپنا ایک اعلی مقام رکھتا ہے۔ جس کی مثال حالیہ 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت سے انکار ہے۔ مقرریں نے کہا کہ پارٹی کے سنیٹر جان محمد بلیدئی اور ایم۔ این۔ اے پھلین بلوچ نے پارٹی فیصلوں کی پاسداری کی۔ پارٹی اُن کی اس قدم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

