کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان میں چینی کی رسد و طلب سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں چینی کی دستیابی اور فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری انڈسٹریز محمد خالد سرپرہ اور ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز ذولفقار شاہ نے شرکت کی اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے صوبے میں چینی کی دستیابی اور مطلوب مقدار سے متعلق بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور متعلقہ شوگر ڈیلرز کے ذریعے بلوچستان کو چینی کی طلوبہ مقدار کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ چینی کی صوبے سے باہر ترسیل کی روک تھام کے لئے اقدامات کو مزید موثر کیا جائے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کی صوبے میں موجودہ طلب کو پورا کیا جائے اور اس حوالے بروقت اقدامات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

