پولیس تھانہ منگولی کی کارروائیاں، 75 ملزمان گرفتار اور بھاری مقدار میں ممنوعہ سامان برآمد

استا محمد (غازی خان تنیو ) پولیس تھانہ منگولی نے مختصر عرصے کے دوران مختلف سنگین نوعیت ڈکیتی قتل اقدام قتل اغوا و دیگر مقدمہ میں مطلوب 75 ملزمان کو گرفتار کر کے چالان کر لیا جبکہ تین عدد ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل ایک ڈکیتی شدہ رکشہ سمیت 6 مزید موٹر سائیکل برامد کر لیئے جنکا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ پانچ عدد ٹی ٹی پسٹل ایک عدد نائن ایم ایم پسٹل تقریبا 11 ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول 90 عدد ایرانی ٹائر 800 کلوگرام چرس 1900 پیکٹس کے قریب پان پراگ 320 کلو گرام چھالیہ تقریبا 1000 ڈنڈے ایرانی سگریٹ سمیت دو لاکھ 92 ہزار روپے ڈکیتی شدہ بر آمد برآمد کرلیے پولیس تھانہ کے ایس ایچ او عمر اعوان نے اپنی تین ماہ کی کارکردگی کی رپورٹ بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ منگولی نے اپنے شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیس نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سنگین نوعیت کے جرائم، ڈکیتی، قتل، اقدام قتل اور اغوا جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب 75 ملزمان کو کامیاب کارروائیوں کے بعد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا اور تمام کو چالان عدالت کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ڈکیتی شدہ مال کی برآمدگی میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی جس کے تحت تین عدد ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل، ایک ڈکیتی شدہ رکشہ، اور مختلف کیسوں میں لوٹی گئی دو لاکھ 92 ہزار روپے کی خطیر نقدی برآمد کر لی گئی اس کے علاوہ چھ مزید موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے کر ان کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے کاروائیوں میں پانچ عدد ٹی ٹی پسٹل اور ایک عدد نائن ایم ایم پسٹل بھی مجرموں کے قبضے سے برآمد کیے محمد عمر اعوان نے کہا کہ پولیس تھانہ منگولی نے اسمگلروں سے بھاری مقدار میں ممنوعہ سامان ضبط کیا جس میں 800 کلوگرام چرس اور غیر قانونی طور پر لائے گئے تقریباً 11 ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول اور 90 عدد ایرانی ٹائر شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ غیر معیاری اشیاء کی روک تھام کرتے ہوئے 1900 پیکٹس کے قریب پان پراگ، 320 کلو گرام چھالیہ 1000 کے قریب ایرانی سگریٹ بھی ضبط کیے گئے ​ایس ایچ او عمر اعوان نے کہا کہ پولیس تھانہ منگولی کی مزید کاروائیواں بھی جاری رہیں گی تاکہ علاقے کو مکمل طور پر جرائم سے پاک کیا جا سکے اور عوام پرامن زندگی گزار سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں