محکمہ ایکسائز جعفرآباد نے کار سے 16کلو چرس برآمدکرکے ملزم کو گرفتارکرلیا

کوئٹہ(این این آئی) ڈیرہ اللہ یار روڈ اْستامحمد کے مقام پر ای ٹی او جعفرآباد کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے 16 کلو گرام چرس برآمد کرلی کارروائی کے دوران ملزم شبیر حسین کو گرفتار جبکہ منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی ایک آلٹو کار کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔محکمہ ایکسائز جعفرآباد کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ منشیات کے نیٹ ورک تک پہنچنے کے لیے تفتیشی عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں